ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی دن رات کام کررہے ہیں،یوپی کے نائب وزیراعلیٰ کیشوموریہ کادعویٰ

مودی دن رات کام کررہے ہیں،یوپی کے نائب وزیراعلیٰ کیشوموریہ کادعویٰ

Sun, 30 Dec 2018 23:52:07    S.O. News Service

الہ آباد30دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی ترقی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔مسٹر موریہ نے اتوار کو وزیر اعظم کے’’من کی بات‘‘ پروگرام کے بعد اسکول میں لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ’’ ہمارے وزیر اعظم بہت محنتی ہیں۔ وہ مسلسل بغیر کسی چھٹی کے دن رات کام کر تے ہوئے ملک کو آگے بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔مسٹر موریہ نے کہا’’ وزیر اعظم کی ذہانت اور علم کی داد دیتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے اپنے من کی بات میں ہندوستان کے کونے کونے کی بات کی اور اپنے یہاں پریاگ راج میں ہونے والے کمبھ میلے کی بھی بات کی۔ یہ پریاگ راج کی اہمیت کو ثابت کرتا ہے انہوں نے بتایا کہ ان کی کوشش سے اب’’ اکشے ووٹ ‘‘کا درشن ہر کوئی کرسکتا ہے۔اس میلے میں آنے والے عقیدت مندکبھی بھی اس درخت کا درشن نہیں کرسکتے تھے۔ یہ ہماری حکومت کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ اس درشن ہر خاص وعام کے لئے ممکن ہوپایا ہے۔ اس درخت کے درشن کے لئے کھول دیے جانے سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرح وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی ریاست کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور اترپردیش ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہو ں نے کہاہے کہ کمبھ میلہ۔ 2019 کے لئے مرکز اور ریاست کی حکومتوں نے اپنے خزانے کا دوازیکھول دئیے ہیں اس کے ذریعہ سے پریاگ راج میں بہت سے ترقی کے کاموں کوپوراکیاجارہاہے۔


Share: